Add To collaction

13-Aug-2022 غیر عنوان-

مِرے مفتئ اعظم کا
               ❣️🌹❣️

لوگو! یہ زمانہ ہے مِرے  مفتیِ اعظم کا
ہر کوئی دیوانہ ہے مِرے مفتیِ اعظم کا

ہر طرح نوازا ہے کونین کے سرور نے
بچپن میں دیا سب کچھ اولادِ پیمبر نے
روشن یوں نصیبہ ہے مِرے مفتیِ اعظم کا

اللّٰه کی رحمت ہے اور فیض ہے آقا کا
جلوہ ہے نظر آتا بغداد کے دولہا کا
پرنور یوں چہرہ ہے مِرے مفتیِ اعظم کا

چھوڑا نہ کِسی کو، جب بات آئی شریعت پر
بن کر تلوار، قلم چمکا ہے حکومت پر
بے مثل یہ جزبہ ہے مِرے مفتیِ اعظم کا

تھی ذات میں اُن کی جو اب قیل نہیں مِلتی
دنیا میں کہیں جِس کی تمثیل نہیں مِلتی
واللّٰه وہ تقویٰ ہے مِرے مفتیِ اعظم کا

مہماں ہے جو کعبے کا ہر دل کی جو راحت ہے
وارث ہے رضا کا جو، جو تاج شریعت  ہے 
وہ پیارا نواسہ ہے مِرے مفتیِ اعظم کا

ہیں اِس میں شہِ بطحا اب کوئی نہ آئے گا
بے دین کوئی کیسے ایمان چُرائے گا
دِل پر مِرے پہرہ ہے مِرے مفتیِ اعظم کا

ہے فضلِ خدا، ان کے دربار کا ہوں سائل
توصیفؔ میں کیوں ان کی ہر دم نہ رہے مِرا دل
مرکز مِرا، روضہ ہے مِرے مفتیِ اعظم کا

•°•°•°•°•°•°•
✍️از۔ توصیف رضا رضوی باتھ اصلی سیتا مڑھی بہار انڈیا
+91 9594346926

   6
2 Comments

Raziya bano

13-Aug-2022 06:56 PM

نائس

Reply

Madhumita

13-Aug-2022 06:20 PM

👌👏

Reply